اٹک (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں میلے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان اٹک پولیس کے مطابق رات گئے بولیانوال میں عرس اور میلے کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی رات گئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اٹک کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔