یوکرین: کییف میں تازہ راکٹ حملے میں ایک اور صحافی ہلاک

کییف (ڈیلی اردو) یوکرینی دارالحکومت کییف سے ایک اور صحافی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ یہ صحافی ایک روسی خاتون اوکسانا باؤلینا تھیں، جو ایک آن لائن تحقیقاتی میگزین ’دی انسائیڈر‘ کے لیے کام کرتی تھی۔ وہ کییف کے ایک مضافاتی علاقے میں جنگی تباہی کے بارے میں رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہو گئیں۔

باؤلینا اس سے قبل روسی صدر پوٹن کے جیل میں قید ناقد الیکسی ناوالنی کی قائم کردہ فاؤنڈیشن کے لیے کام کرتی تھیں۔

ایک ماہ سے جاری یوکرین کی جنگ میں اب تک مجموعی طور پر چھ صحافی مارے جا چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں