کییف (ڈیلی اردو) یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک تھیٹر پر روسی بمباری سے 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی اے پی کے مطابق ماریوپول شہر کے ایک تھیٹر پر روسی بمباری کے نتیجے میں 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
BREAKING: City government of Mariupol reports 300 dead in last week's Russian airstrike in southern Ukraine on a theater used as bomb shelter, citing witnesses. https://t.co/or84QJopgD
— The Associated Press (@AP) March 25, 2022
روسی فوج نے 16 مارچ کو ماریوپول کے تھیٹر پر طاقتور بم گرایا تھا۔ روسی بمباری کے وقت تھیٹر میں ایک ہزار سے زائد خواتین، بچوں اور مردوں نے حملے سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھی تھی۔
ماریوپول اس وقت یوکرین کے باقی حصوں سے کٹا ہوا ہے۔ روسی محاصرے کے باعث شہر میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہے۔