میکسیکو میں فائرنگ، 19 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو میں ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق کل اتوار کے روز ملک کے وسطی حصے میں ایک خونریز واقعے میں انیس افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

یہ ہلاکتیں ریاست میچوآکان کے شہر لاس تیناخاس میں جاری ایک اجتماع کے شرکاء پر رات گئے کیے گئے مسلح حملے کے نتیجے میں ہوئیں۔

اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق انیس ہلاک شدگان میں سے سولہ مرد تھے اور باقی تین خواتین شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں