واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں رمضان کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیاپولس کی مقامی مساجد میں رمضان کے دوران اذان دی جاسکے گی۔
Today the council passed a resolution commemorating Ramadan. It was an honor to help carry it, and help share my faith with the city. ⁰
One of the notable things with this resolution was we acknowledged that the call to prayer was legal in Minneapolis. The Adhan is one of the pic.twitter.com/wJRloTIHfv— Jamal Osman (@JamalOsmanMN) March 24, 2022
اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے مساوات کے نام سے پیش کیا جسے کونسل نے منظور کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی۔
بل کی منظور ی کے مطابق شہر میں دن بھر میں تین اذانیں (70 ڈیسیبل کی حد ) میں دی جاسکیں گی۔