اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ یہودی ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل میں تل ابیب کے نواح میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد مارے گئے۔

یہ حملہ کل منگل کے روز چھوٹے سے ساحلی شہر بینی بیراک میں کیا گیا، جہاں مقامی آبادی میں انتہائی قدامت پسند یہودیوں کی اکثریت ہے۔ مرنے والوں میں سے چار الٹرا آرتھوڈوکس یہودی تھے اور پانچواں ایک پولیس اہلکار۔ سیاہ لباس میں ملبوس حملہ آور نے پیدل چلتے ہوئے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں اور راہگیروں پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔ وہ خود بھی گولی لگنے سے مارا گیا مگر یہ واضح نہیں کہ اسے گولی کس نے ماری۔

اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ حملہ آور ایک چھبیس سالہ فلسطینی تھا، جس کا تعلق ویسٹ بینک کے علاقے سے تھا۔ یہ حملہ اسرائیل میں ایک ہفتے کے دوران اپنی نوعیت کا تیسرا خونریز حملہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں