پیونگ یانگ (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس حالیہ دعوے پر شبے کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے کہ کمیونسٹ کوریا نے گزشتہ ہفتے ایک ایسے نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جسے ماہرین نے ’مونسٹر میزائل‘ قرار دیا تھا۔
پیونگ یانگ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کر لیا ہے۔ سیول میں جنوبی کوریائی حکومت کے مطابق یہ دراصل وہی میزائل تھا، جس کا تجربہ شمالی کوریا نے سن دو ہزار سترہ میں کیا تھا۔ شمالی کوریا کے ریاستی میڈیا نے اس میزائل کے تجربے کو ’تاریخی واقعہ‘ قرار دیا تھا۔