افریقی ملک مالی میں 203 جنگجو ہلاک، 51 گرفتار

بماکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افریقی ملک مالی کی فوج نے انسداد دہشت گردی کے ایک بڑے آپریشن کے دوران 203 جنگجو ہلاک کر دیے جبکہ 51 کو گرفتار کر لیا گیا۔

مورا نامی علاقے میں یہ مسلح آپریشن تیئیس مارچ کو شروع کیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران وسیع پیمانے پر ہتھیار، ساز و سامان اور اور تقریباﹰ دو سو موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اس بارے میں فوج کے بیان سے قبل ملٹری آپریشن میں شہری ہلاکتوں کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی تھیں۔

مالی کی فوج نے تاہم شہری ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عسکری آپریشن میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے تمام تر پیمانوں کو مدنظر رکھا گیا۔

بحران زدہ مغربی افریقی ملک مالی میں کئی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں، جن میں سے چند القاعدہ اور داعش سے بھی منسلک ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں