بھارت میں ہندوتوا دہشتگردوں نے مسلمانوں کے گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کے صوبے راجستھان میں ہندوتوا دہشت گردوں نے مسلمانوں کے گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا ہے۔

صوبے کے شہر کراولی میں انتہا پسند ہندو گروپوں کی طرف سے ایک مسلمان علاقے میں ہندووں کے نئے سال کے جشن کے نام پر بائیک ریلی نکالنے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے کے بعد مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات پھوٹ پڑے۔ جلوس کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد بھڑکانے والے ہندوتوا گانے بھی چلائے گئے۔

مسلم اکثریتی علاقے سے گزرنے والی ریلی کے شرکا ء نے مسلمانوں کے گھروں پر پتھرائو کیا اور ان کی دکانیں اور گاڑیاں جلا کر راکھ کر دیں۔

پولیس کے مطابق کراولی میں جھڑپوں کے دوران 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں