یوکرین کے شہر بوچا میں شہریوں کا قتل، روسی صدر پیوٹن جنگی مجرم ہیں، امریکی صدر بائیڈن

واشنگٹن (ڈیلی اردو) یوکرین کے بوچا شہر میں روسی فوج پر شہریوں کی ہلاکت کے الزام پر امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جنگی مجرم ہیں۔

انھوں نے اس حوالے سے کہا کہ روس پر مزید پابندیاں لگائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرینی شہر بوچا میں بڑے پیمانے پر شہری مارے گئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس میں روسی افواج ملوث ہیں، جبکہ روس نے اسکی تردید کرتے ہوئے بین الاقوامی جائزے کا مطالبہ کیا ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں