یوکرین پر حملہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی

جنیوا (ڈیلی اردو/رائٹرز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےالزام میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رائے شماری کے ذریعے روس کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

193 ممالک میں سے 93 نے قرارداد کے حق میں، 24 نے مخالفت میں ووٹ دیے جب کہ 58 ارکان غیر حاضر رہے۔

چین نے روس کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف ووٹ دیا؛ جب کہ غیر حاضر رہنے والے ملکوں میں پاکستان، بھارت، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک؛ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور برازیل شامل ہیں۔

اس سے قبل، مغربی سفارت کاروں نے بتایا تھا کہ 193 ارکان کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں واضح حمایت موجود ہے اور روس کو انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سے خارج کرنے کی قرارداد منظور ہوجائے گی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں انسانی بحران جاری ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی کے معاملے پر جنرل اسمبلی کو شدید تشویش لاحق ہے، خاص طور پر ان اطلاعات پر کہ روس انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

اس اقدام کی تفصیل بتاتے ہوئے، اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر لِنڈا ٹھومس گرین فیلڈ نے پیر کے دن رائٹرز کو بتایا تھا کہ ”یہ بات (روس) کو بتایا ضرری ہے کہ ہم اس بات کی کھلی چھٹی نہیں دے سکتے کہ جو چاہے کرتا پھرے، اور ساتھ ہی اس بات کا ڈنڈھورا پیٹے کہ اسے انسانی حقوق کی حرمت کی پرواہ ہے”۔

رائٹرز کی خبر کے مطابق، اس سے قبل روس نے رکن ملکوں کو خبردار کیا تھا کہ ووٹنگ کے دوران ‘ہاں’ یا ‘غیر حاضری’ کو غیر دوستانہ عمل تصور کیا جائے گا، جس کے دوطرفہ تعلقات پر اثرات پڑیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر روس نے اظہار افسوس کیا۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کی جانب سے کہ گیا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے، روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرےگا۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں