کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے شہر کرامارسک میں ٹرین اسٹیشن پرروس کے راکٹ حملے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/Mike_Eckel/status/1512346964100366340?t=ZgVH2QH71tSBROToXqY19Q&s=19
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر کرامارسک کے ٹرین اسٹیشن پر روسی راکٹ حملے میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی ریلوے حکام کے مطابق روسی فوج کے 2 راکٹ حملوں کے وقت ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لئے اسٹیشن پر موجود تھے۔ روسی راکٹ حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
https://twitter.com/DefenceU/status/1512353521076744192?t=ywO2bb7Ux6PFa_nvlePNNQ&s=19
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں روسی طیاروں نے گزشتہ روز ریلوے لائن پر بمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی کوشش کرنے والے ہزاروں پناہ گزینوں سے بھری 3 ٹرینوں کو روک لیا گیا تھا۔