شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، دو امریکی فوجی زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

امریکی حکام کے مطابق راکٹ حملے میں دونوں اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس علاقے میں یہ امریکی افواج پر اس سال تیسرا حملہ ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک اہلکار کو طبی امداد دے کر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے اہلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں