افغانستان: ہلمند میں امریکی فضائی حملہ، 30 طالبان ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان میں امریکی فضائی نے طالبان کے ڈپو پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 طالبان ہلاک ہوگئے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق افغان صوبہ ہلمند کے ضلع شوراب میں بوسٹن بلین پاؤنڈ بیس میں زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جس کے بارے میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کے اسلحے کے‌ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں 30 طالبان ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکا نے ان مبینہ فضائی حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

طالبان حکومت نے ہلمند صوبے میں اسلحے کے ڈپوپرامریکی فضائی حملے کی تردید کردی۔

افغان حکومت کے قائم مقام ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہلمند میں اسلحہ ڈپو پر کوئی امریکی فضائی حملہ نہیں ہوا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صحرائی علاقے میں جنگ میں بچ جانے والے دھماکہ خیز مواد کو تباہ کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں