تھرپارکر (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا کوئی یہ سوچ رہا ہےکہ ہمیں غلام بنالےگا تویہ کان کھول کرسن لے، میں اور میری قوم میچ کی آخری با ل تک کھیل کو . جنگ کی طرح لڑےگی، ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سے کہتا ہوں کچھ بھی کیا تو جوابی کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کے بعد پاکستان میں پہلا جلسہ چھاچھرو میں کر رہا ہوں، الیکشن نہیں ہورہے اس کے باوجود یہاں جلسہ کر رہا ہوں، چھاچھرو میں جلسہ کیوں کررہاہوں اس کی ایک وجہ ہے کیونکہ چھاچھرو پاکستان کاسب سے پسماندہ علاقہ ہے اور تھرپارکر کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا مقصد پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوشش ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریباً سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔
اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریباً سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے
عمران خان نے کہا تھرپارکرمیں ایک لاکھ 12 ہزار گھرانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ ملیں گے، کوشش کریں گے سارے تھرپارکر کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ پہنچائیں، تھرپارکر میں موبائل اسپتال شروع کریں گے اور 2 بڑی گاڑیاں ہوں گی، پورے تھرپارکر میں موبائل اسپتال کی گاڑیاں چلیں گی جبکہ 4 ایمبولینس بھی فراہم کریں گے۔
My biggest goal after winning elections is to alleviate poverty in Pakistan. Today more than 1 lakh 12 thousand households will get the sehat sahulat health cards. Federal govt will provide 100 RO plants in 1 year for water scarcity.#ChahchroWelcomesPMIK #SehatSahulatProgramme pic.twitter.com/tfVy7AP652
— PTI (@PTIofficial) March 8, 2019
ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں کالا سونا رکھا ہوا ہے یعنی کوئلہ موجود ہے، ہمارا فیصلہ پسماندہ علاقوں سے جو بھی معدنیات نکلےگی پہلاحق علاقے کا ہوگا، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان کی انشا اللہ تمام پالیسیاں تبدیل کریں گے، ہم کوشش کریں گے سب سے پہلے پسماندہ علاقوں میں ترقی کرے۔
وزیراعظم نے تھرپارکر میں 100 آر او پلانٹ فوری لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس کے بعد بھی اگر ضرورت ہوئی تو مزید آر او پلانٹس لگائیں گے، آر او پلانٹس بھی سولر پر چلائیں گے اور لوگوں کو بھی بجلی ملےگی۔
عمران خان نے کہا سب سے پہلے تھرپارکر پر توجہ دیں گے کیونکہ آپ لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، تھرپارکر میں تقریباً آدھی آبادی ہندو مذہب کے ماننے والوں کی ہے، بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں پر ظلم کیا جارہا ہے، اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہماری حکومت پاکستان میں تمام اقلیتوں کیساتھ کھڑی ہے۔
In Tharparkar half of the population is Hindus,today I want to reassure that my govt will always stand by you. Quaid e Azam was forced to demand a separate state as he feared that minorities will not get their rights in India & he stands vindicated today. #ChahchroWelcomesPMIK pic.twitter.com/3MjkWwfNSO
— PTI (@PTIofficial) March 8, 2019
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندوسمیت کسی بھی اقلیت پر ظلم نہیں ہونے دیں گے، میرے لیڈر قائداعظم انسانوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے تھے، قائداعظم نے محسوس کیا ایک وقت آئےگا جب مسلمانوں کوحقوق نہیں ملیں گے، اسی لیے پاکستان کیلئے الگ راستے پر چل پڑے تھے۔
وزیراعظم نے کہا آج بھارت میں وہی ہورہا ہے، جو قائداعظم نے محسوس کیا تھا، آج بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اور انہیں انسان نہیں سمجھا جارہا، لوگوں کو تقسیم کرکے الیکشن نہیں جیتے جاسکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی نے کراچی میں لوگوں کوتقسیم کرکے حکومت کی، ایک شخص نے کراچی میں نفرت کی سیاست کو ہوا دی، اپنے ہی اقتدار کیلئے لوگوں میں نفرتیں پھیلائی گئیں، نفرتیں نہ پھیلائی جاتیں تو آج کراچی دبئی سےبھی آگے ہوتا، کبھی پختون اور کبھی بلوچ کے نام پرسیاست کی گئی، کبھی جاگ پنجابی جاگ ، پکڑے جانے کا خوف ہو تو سندھ کارڈ استعمال کیا جاتا ہے۔
The politics of hate & getting votes by dividing people is very easy. We saw how one man destroyed the peace of Karachi for his own power while other politicians do ethnic politics to protect themselves. This is what Modi is doing in India to win elections.#ChahchroWelcomesPMIK pic.twitter.com/ddXK1EblnX
— PTI (@PTIofficial) March 8, 2019
انھوں نے کہا مودی نے بھی یہی طریقہ اپنا کر مسلمانوں اورہندوؤں میں نفرتیں بڑھائیں اور بھارت میں پاکستان کےخلاف نفرت کوہوا دی، کہاں مہاتماگاندھی جنہوں نے مسلمانوں کیلئے بھوک ہڑتالیں کیں، آج مودی الیکشن کیلئے نفرتوں کو ہوا دے کر ووٹ بٹورنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ہم مسلمان انسانوں کو تقسیم نہیں کرتے، نفرتیں نہیں پھیلاتے، بھارت کو پائلٹ واپس کیا اور کہا جنگ نہیں چاہتے، بھارت کو کہا آپ ٹھوس شواہد دیں ہم کارروائی کریں گے، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، اپنے دفاع سے غافل نہیں، یہ نیا پاکستان ہے، غربت کے خاتمے کیلئے جنگ کریں گے۔
عمران خان نے کہا مودی کو کہا تھا ہمارے خطے میں غربت سب سے زیادہ ہے، مل کر خطے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے کام کرتے ہیں ، مجھے کیا معلوم تھا جیسے ہی الیکشن قریب آئےگا مودی جنگی جنون میں مبتلا ہوگا، پاکستان کے لئے ہم آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادرشاہ ظفر نے غلامی مان لی تھی، ہمارا ہیرو اور لیڈر ٹیپو سلطان ہے، ٹیپو سلطان نے فیصلہ کیا تھا غلامی سے بہتر موت ہے، کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہمیں غلام بنالےگا تو یہ کان کھول کر سن لے، میں اور میری قوم میچ کی آخری بول تک کھیل کو جنگ کی طرح لڑےگی، ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سے کہتا ہوں کچھ بھی کیا تو جوابی کارروائی ہوگی۔
نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں نے دستخط کیے ہیں، بدقسمتی سے نیپ پر پہلے زیادہ کام نہیں ہوا، ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے نیپ پر مکمل عملدرآمد ہوگا ، حکومت اجازت نہیں دے گی پاک سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کی جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک عالمی کمیونٹی کا حصہ ہیں کسی مسلح تنظیم کوملک میں نہیں رہنے دیں گے، کراچی میں الیکشن مہم چلائی، اللہ کا شکر ہے وہاں انقلابی تبدیلی آئی، اندرون سندھ میں موقع نہیں ملا لیکن اب پی ٹی آئی اندرون سندھ بھی جائےگی۔
انھوں نے کہا نئےلوگوں کودعوت دیتاہوں ہمارے ساتھ چلیں ، نیا دور آنے والا ہے، 10 سال میں سندھ میں 5 ہزار 300 ارب روپے خرچ ہوا، یہ پیسہ کہاں گیا، سندھ کے عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔
In 10 yrs Rs 5.3 Trn was allocated for Sindh & people know better where it went. Unfortunately Bilawal has not done any struggle & became leader just by inheriting a family name.
By increasing revenue we will be able to spend money in under-developed areas.#ChahchroWelcomesPMIK pic.twitter.com/4cSXTKgT6O— PTI (@PTIofficial) March 8, 2019
بلاول بھٹو کی تقریر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شخص زرداری کا نام بدل کر بھٹو رکھ کے خود ساختہ لیڈر بن گیا، بلاول نے اسمبلی میں جو تقریرکی وہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آئی، بلاول یوٹرن اچھی چیز ہے مشکل وقت سے بچاتی ہے، ن لیگ اور ایم ایم اے والے تو اتنےگھبرا گئے کہ غلط سمت میں نماز پڑھ دی۔
عمران خان نے کہا یوٹرن کا مطلب سمجھتے تو اتنی مشکل میں نہیں آتے، پرویز مشرف نے امریکا کے دباؤ میں آکر آپ کے والد کو این آر او دے دیا، اگر اس وقت آپ کرپشن سے یوٹرن لیتے تو آج عدالتوں کے چکر نہ کاٹ رہے ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ این آر او ملا تھا تو اس وقت کرپشن سے یوٹرن لیتے، آج آپ کو والد نے پھنسا دیا ہے کیونکہ آپ کا بھی نام آگیا ہے، آپ کے والد نے کرپشن پر یوٹرن نہیں لیا آج آپ کا بھی جعلی اکاؤنٹ میں نام آگیا، زرداری نے این آراو کے ذریعے 6کروڑ ڈالر سوئس بینکوں سے واپس حاصل کیے۔
نئے پاکستان میں سب سےپہلےپسماندہ علاقوں پرپیسہ خرچ کیاجائے گا پھر میٹرو جیسے مہنگے منصوبے ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہےسب سے پہلے پسماندہ علاقوں پر توجہ ہوگی، سب سےپہلےپسماندہ علاقوں پرپیسہ خرچ کیاجائے گا پھر میٹرو جیسے مہنگے منصوبے ہوں گے۔