کیف (ڈیلی اردو) روزنامہ ‘کیف انڈپنڈنٹ’ نے خبر دی ہے کہ دورے پر آئے ہوئے یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے حکام کے ہمراہ یوکرین کے رہنماؤں نے جمعے کو یوکرین کے قصبے، بوچا کا دورہ کیا۔
انھیں بتایا گیا کہ بوچا میں شہریوں کی لاشوں پر تشدد، اذیت اور پھانسیوں کے واضح نشانات تھے، جس کے بارے میں حکومتِ یوکرین کا الزام ہے کہ یہ روسی افواج کی کارستانی تھی، جو حالیہ دنوں کے دوران علاقے سے واپس چلے گئے ہیں۔
روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ اس کی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔