جوہری مذاکرات معطل: ایران نے 15 امریکیوں پر پابندی لگا دی

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے ویانا جوہری مذاکرات میں تعطل پر 15 امریکی عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں۔

پابندیوں میں امریکا کے سابق آرمی چیف جنرل کیسی، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی، افغانستان میں امریکی فوج کے سابق کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر اور مئی سابق امریکی سفیر شامل ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیدار ایران کے خلاف دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں اور فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جابرانہ کارروائیوں کی حمایت میں ملوث ہیں۔

ویانا میں ایران اور امریکا کے11 ماہ سے جاری بالواسطہ جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایران امریکا دونوں باقی رہ جانے والے مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے سے سیاسی فیصلوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں