لبنان کا سفارتی بائیکاٹ ختم، سعودی عرب کویت سفیربھیجنے کا اعلان

بیروت + کویت سٹی + ریاض (ڈیلی اردو/این این آئی) سعودی عرب اورکویت کی وزارت خارجہ نے لبنان میں اپنے سفیر دوبارہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر لبنانی وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ نے یہ فیصلہ لبنان میں اعتدال پسند قومی سیاسی قوتوں کی اپیلوں کے جواب اور لبنانی وزیر اعظم کی جانب سے سعودی عرب، دیگر تمام خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور مملکت اور دوسرے عرب ملکوں کے خلاف مکروہ سیاسی اور عسکری سرگرمیوں کو روکنے کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔ اس یقین دہانی کے بعد اب جلد ہی خادم حرمین شریفین کا سفیر برادر ملک جمہوریہ لبنان میں واپس آ جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت جمہوریہ لبنان کی عرب دنیا کے ساتھ گہرے تعلقات کی واپسی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

سعودی عرب نے ہمیشہ لبنانی قوم کی ترقی، خوشحالی اور ملک کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں