غزہ (ڈیلی اردو/آئی این پی) مقبوضہ بیت المقدس میں قائم وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک قابض اسرائیلی فوج نے القدس سے 38 فلسطینی روزہ داروں کو گرفتار کیا ہے۔
ایک بیان میں انفارمیشن مرکز نے بتایاکہ گزشتہ روز قابض فوج نے 4 فلسطینیوں کو اس وقت گرفتار کیا، جب وہ القدس کے علاقے باب العمود میں تھے۔
“وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر” کے وکیل فراس الجبرینی نے وضاحت کی کہ بدھ کی شام باب العمود کے علاقے سے حراست میں لیے گئے۔ فلسطینی روزہ داروں میں حمزہ عالیان، احمد عواد، محمد عمیرہ اور محمد ابو میالہ شامل ہیں۔
الجبرینی نے متنبہ کیا کہ نوجوان احمد عواد کو پولیس کے شہری لباس میں ملبوس خفیہ یونٹ نے انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ مل کر گرفتار کیا اور گرفتاری کے دوران انہیں بری طرح مارا پیٹا۔