ویٹیکن سٹی (ڈیلی اردو) پوپ فرانسس نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
ویٹیکن سٹی میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہتھیار نیچے رکھ دیں اور ایسٹر کی جنگ بندی شروع کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا دوبارہ مسلح ہونے یا دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں بلکہ جنگ بندی ایسی ہو جو حقیقی مذاکرات کے ذریعے امن تک پہنچ جائے۔