12

سنگین اقتصادی بحران کے سبب ملک میں کورونا سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، سری لنکن طبی حکام

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا میں ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ اقتصادی بحران کے سبب ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ملک میں زندگی بچانے والی دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ سری لنکا 1948ء میں اپنی آزادی کے بعد سے اب تک کے سب سے سنگین اقتصادی بحران سے دوچار ہے۔

سری لنکا میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں درآمد شدہ طبی ساز و سامان اور اہم دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں اور گزشتہ ماہ سے ہی متعدد شعبوں میں معمول کی سرجریز معطل کردی گئی ہیں۔

اقتصادی بحران کی وجہ سے سری لنکن عوام میں غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے اور وہاں صدر راجا پاکسے سے استعفی کے مطالبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں