مرادن (ڈیلی اردو) مشال خان کے قتل کو 5 سال بیت جانے پر ان کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشال خان کے قتل کا دردناک واقعہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں پیش آیا تھا۔
مشال خان شعبہ صحافت کا طالبعلم تھا، جس کو 13اپریل سنہ 2017 میں توہین مذہب کا الزام لگا کر یونیورسٹی میں ہجوم نے تشدد کے بعد قتل کردیا تھا، تاہم اس جرم میں 61 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔
دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں نامزد ملزمان میں سے 33 کو سزائیں سنائی جبکہ 28 ملزمان کو بری کردیا تھا۔
یاد رہے کہ مشال قتل میں 57 ملزمان کا فیصلہ ہری پور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 7 فروری 2018 کو سنایا تھا۔
خیال رہے کہ مشال خان کی ماں نے کہا تھا کہ میرے بیٹے کی لاش مجھے اس حالت میں ملی کہ میرے بچے کے جسم کا کوئی حصہ زخموں کے بغیر نہیں تھا کہ جہاں میں بوسہ دے سکتی۔