باجوڑ میں دھماکا، سرکاری اسکول کا ٹیچر ہلاک

خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقہ ماموند کے قریب بم دھماکے میں گورنمنٹ ہائی اسکول بدان کے ایک استاد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے استاد کی شناخت مفتی شفیع اللہ کے نام سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے دھماکے میں زخمی مفتی شفیع اللہ کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کیا تھا جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ڈی پی او عبدالصمد خان نے میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق مفتی شفیع اللہ ڈیوٹی کیلئے اسکول جا رہے تھے کہ راستے میں نصب بم سے ٹکرا گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں