اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو) یورپ میں اسلومو فوبیا کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
یورپی ملک سوئیڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کردیا گیا جس کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف شہروں میں فسادات پھوٹ پڑے، پولیس نے نفرت پھیلانے کے الزام میں ایک جماعت کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فسادات پھوٹنے کے بعد چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے خلاف احتجاج دیگر علاقوں نورکوپنگ، رنکی بے، اسٹاک ہوم میں بھی کیا جارہا ہے۔