برلن (ڈیلی اردو) ایسٹر کے موقع پر جرمنی کے کئی شہروں میں امن ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
مظاہرین نے برلن حکومت سے مطالبہ کیا کہ روسی کے یوکرین پر حملے کے باعث بڑھائے جانے والے دفاعی اخراجات کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔
برلن، کولون، میونخ اور کئی دیگر بڑے شہروں میں ہزاروں افراد امن ریلیوں میں شامل ہوئے۔ اس سال ان امن ریلیوں کا موٹو اسلحے سے دوری اور یوکرینی جنگ کو روکنا تھا۔
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد جرمن چانسلر اولاف شولس نے دفاعی بجٹ میں ایک سو ارب یورو تک کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔