یروشلم میں نئے پرتشدد واقعات میں مزید 20 افراد زخمی

یروشلم (ڈیلی اردو) یروشلم میں بیت المقدس کے اطراف میں ہونے والے تازہ پرتشدد واقعات میں مزید 20 اسرائیلی اور فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق اس تصادم کے دوران سینکڑوں فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی، جو یہودیوں کو اس علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دو روز قبل بھی یروشلم میں اسی طرح کے تصادم میں 150 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں