شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت رکھنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/وی او اے) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے جوہری صلاحیت رکھنے والے ایک ’ٹیکٹیکل گائیڈڈ‘ ہتھیار کے تجربے کا مشاہدہ کیا ہے۔

پیانگ یانگ کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں کئی ہتھیاروں کے تجربات کیے گئے ہیں۔

سرکاری اخبار ’روڈنگ سنمن‘ کی جانب سے ایک ہتھیار کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں ایک موبائل لانچر گاڑی سے ایک ہتھیار کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس کا مشاہدہ ملک کے سربراہ کم جونگ ان غالباً پاس ہی کھڑی ایک اور گاڑی سے کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ملک کے دفاعی ساز و سامان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد مبصرین کا خیال ہے کہ یہ جوہری ہتھیار لے جانے والے ایک نئے میزائل کا تجربہ ہے۔

کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں جوہری پالیسی کے ماہر کے طور پر کام کرنے والے انکیت پانڈے کے مطابق یہ راکٹ 2019 میں فائر کیے گئے، KN-23 اور KN-24 سے ملتا جلتا ہے جو کم فاصلہ پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ہیں۔

شمالی کوریا کے مطابق ہفتے کی شام چھ بجے دو راکٹ فائر کیے گئے جن کی رینج 110 کلومیٹر کے قریب تھی۔

حالیہ دنوں میں شمالی کوریا نے بین البراعظمی کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائل خطے میں امریکہ کے حلیف ممالک کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں۔

گزشتہ کئی مہینوں سے شمالی کوریا اور امریکہ کے تعلقات میں بے یقینی نظر آ رہی ہے۔

شمالی کوریا نے حال ہی میں دوبارہ امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔گزشتہ کئی مہینوں سے شمالی کوریا اور امریکہ کے تعلقات میں بے یقینی نظر آ رہی ہے۔

شمالی کوریا نے حال ہی میں دوبارہ امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں