ایسٹر کے موقع پر پوپ فرانسس کی یوکرین جنگ کے خاتمے کی اپیل

ویٹیکن سٹی (ڈیلی اردو) ایسٹر کے تہوار کے موقع پر پوپ فرانسس نے اتوار کو یوکرین میں امن کی واپسی کا مطالبہ کیا جسے ظالمانہ جنگ کے تشدد اور تباہی کی طرف گھسیٹا گیا ہے۔

فرانسس نے دنیا سے جنگ کی عادی نہ بننے کا مطالبہ کیا اور دعا کی کہ امید کی نئی صبح جلد نمودار ہو ۔

پوپ نے یوکرین کے بہت سے متاثرین، لاکھوں پناہ گزینوں اور اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد، منقسم خاندانوں، تنہا رہے جانے والے عمر رسیدہ لوگوں، توڑ پھوڑ کا شکار زندگیوں اور تباہ شدہ شہروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

فرانسس نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے مصائب کے دوران، حوصلہ افزا نشانیاں بھی ہیں کیونکہ لوگ خیراتی کام کر رہے ہیں، اور خاندانوں اور برادریوں نے پورے یورپ میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں