یوکرین میں 63 ممالک کے جنگجو ہم سے لڑ رہے ہیں، روس کا دعویٰ

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے 6 ہزار 824 غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں 1 ہزار 35 غیر ملکی جنگجو مارے جا چکے ہیں، ماریوپول میں 4 سو کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔

روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں 1 ہزار 717 غیر ملکی جنگجو پولینڈ سے آئے ہیں، 15 سو غیر ملکی جنگجو امریکا، کینیڈا، رومانیہ سے آئے ہیں۔

روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 6 سو غیر ملکی جنگجو برطانیہ اور جارجیا سے آئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سے 10 برس تک لڑ سکتے ہیں۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی دھمکیوں پر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنا علاقہ روس کو نہیں دے سکتے، فتح ہماری ہی ہو گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں