سانحہ سیالکوٹ مجرمان کو سزا انصاف کی ترجمانی ہے، طاہر محمود اشرفی

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سری لنکن شہری قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر بیان دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کے مجرمان کو سزا انصاف کی ترجمانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ كسى كو بهى ملک ميں دہشت كى اجازت نہیں دى جاسكتى، پورى قوم كى طرف سے عدليہ كا شكريه ادا كرتے ہيں۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت نے کیس میں 6 مجرموں کو 2 بار سزائے موت سنائی ہے، جن میں تیمور، عبدالرحمان، محمد ارشد، علی حسین، ابو طلحہ اور محمد حمیر شامل ہیں۔

اے ٹی سی لاہور نے کیس میں 9 مجمرمان کو عمر قید کو سزائی ہے، جن میں روحیل امجد، محمد شعیب، احتشام، عمران ریاض، ساجدامین، ضیغم مہدی، علی حمزہ، لقمان حیدر اور عبدالصبور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے سری لنکن جنرل مینیجر پریانتھا کمارا فیکٹری ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

پاکستان نے مقتول کی میت سری لنکن دارلحکومت منتقل کی، جہاں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں