جنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین چھوڑ کر دوسرے ممالک جانے والے افراد میں 90 فی صد خواتین اور بچے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان مہاجرین کو بے پناہ خطرات کا سامنا ہے۔ انہیں انسانی اسمگلنگ، استحصال اور صنفی بنیاد پر تشدد کا سامنا ہے۔
سفیر لنڈا گرین نے زور دیا کہ ان مہاجرین کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
90 percent of the people who have had to flee Ukraine are women and children.
They face immense risks – of being trafficked, exploited, and experiencing gender-based violence. And we must do everything we can to mitigate those risks.
— Ambassador Linda Thomas-Greenfield (@USAmbUN) April 19, 2022