کراچی: یوم علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ہفتہ 23 اپریل کو یوم علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مجلس کے ختم ہونے کے بعد جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا۔ جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان کے مطابق جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا۔ جہاں سے جلوس صدر ریگل سے گزرتا ہوا تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا۔ جلوس ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ جلوس کے نشتر پارک سے روانہ ہوتے ہی اس کے گزرنے کے راستے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔ متبادل راستوں پر رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہوں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں