افغانستان: مزار شریف میں شیعہ مسجد میں خودکش دھماکا، 50 نمازی ہلاک، 100 سے زائد زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مزار شریف میں یہ دھماکہ شہر کی ایک شیعہ مسجد میں ہوا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کرلی۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1517108920531230722?t=7fWsdsOXwRt7OqWX-7knRw&s=19

قندوز کے محکمہ صحت کے عہدیدار نجیب اللہ ساحل نے کہا کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق مزارِ شریف میں ہونے والا دھماکہ شیعہ مسلک کی سب سے بڑی مقامی مساجد میں سے ایک مسجدِ سہ دکان میں ہوا۔ اس وقت عبادت گزار نماز کی ادائیگی کی تیاری کر رہے تھے۔

صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان ضیاء زندانی کے مطابق ابھی تک اس دھماکے میں تقریباً 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ دھماکہ مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے دہشت برچی میں عبد الرحیم شاہد ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا، جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسرا دھماکہ قندوز میں ایک پولیس سٹیشن کے پاس ایک گاڑی میں ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں ایک تیسرے دھماکے کے نتیجے میں چار طالبان ہلاک اور کابل کے علاقے فاضل بیک میں دو بچے زخمی ہوئےـ

واضح رہے کہ اتوار کو کابل میں لڑکوں کے ایک سکول کے باہر دو بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں