اسرائیلی پولیس نے جھڑپوں کے بعد مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا

تل ابیب (ڈیلی اردو) فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد اسرائیلی پولیس مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو گئی۔ یہ بات اہم ہے کہ پولیس کو مقدس مقام کے دروازے پر تعینات کیا گیا تھا۔

تازہ کشیدگی کی یہ لہر اسرائیل کی جانب سے یہودی زائرین کی اس علاقے میں داخلے پر عارضی پابندی کے باوجود دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے مسجد الاقصیٰ اور اس کے نواح میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، جب کہ اسی کشیدگی میں غزہ سے اسرائیل پر راکٹ بھی داغے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی میں فضائی حملے بھی کیے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں