تل ابیب + غزہ (ڈیلی اردو) غزہ پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں میں سے ایک اسرائیلی علاقے تک پہنچ گیا جبکہ دوسرا غزہ میں ہی گر گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں کے جواب میں فلسطینی ساحلی علاقوں میں فضائی کارروائی کی اور اتوار کے روز غزہ پٹی کی گزرگاہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Israel says it will close its border crossing to thousands of Gaza workers after a series of rockets were fired from the territory ruled by the militant Hamas group in recent days. https://t.co/3QOgvW1MrX
— The Associated Press (@AP) April 23, 2022
مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔