پاکستان سپر لیگ فور کا رنگا رنگ میلہ آج سے کراچی میں شروع ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور کا رنگا رنگ میلہ آج سے کراچی میں شروع ہوگا، پرجوش ٹیموں نے تیاریاں تیز کردیں، نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب آگئیں، پی ایس ایل فور کی ٹیموں نے کراچی میں پڑاؤ ڈال لیا۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی بھی دھاڑنے کو تیار ہیں، پریکٹس شروع کردی۔

ملکی اور غیرملکی کھلاڑی کراچی میں پرفارم کرنے کے لئے پرجوش ہیں، اب کراچی کے عوام چوکوں اور چھکوں کی برسات سے لطف اندوز ہوں گے، ہفتے کی شام سات بجے سیٹی بجے گی اورکھیل جمےگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، شائقین بھی اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، کرکٹ فیور ایک سو چار سے اوپر جا رہا ہے۔

کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے کراچی کی شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجادیا گیا، روشنیوں کا شہر جگمگا اٹھا۔ کھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوسٹرزلگ گئے جس پی ایس ایل کی رونقوں میں مزید اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں پی ایس ایل سیزن فور کے میچز کی مناسبت سے ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے، اسٹیڈیم جانے والے شائقین کے لیے پارکنگ کے انتظامات اور شٹل سروس پوائنٹس کا تعین کیا گیا ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی سیکیورٹی کنسلٹنٹ کمپنی پاکستان میں پی ایس ایل فور کے انعقاد اور سیکیورٹی کی تسلی بخش صورتحال پر مطمئن ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ کمپنی کے عہدیدار ریگ ڈیکاسن اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں