غزہ (ڈیلی اردو) مقبوضہ فلسطینی علاقے ویسٹ بینک میں ایک فلسطینی نوجوان، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آج علی الصبح عقبة جابر نامی مہاجر کیمپ پر ہلہ بولا اور اس دوران 20 سالہ فلسطینی احمد ابراہیم اوویدات سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
Israeli occupation forces killed, Ahmad Ewidat, 20, today morning in the refugees camp of Aqbat Jaber near Jericho in occupied Palestine. #Ukraine #UkraineRussiaWar #Palestine #Jerusalem #AlAqsaUnderAttack pic.twitter.com/pwWJtiCAEP
— Palestine International Broadcast (@PBI_PS) April 26, 2022
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مارچ کے اواخر میں فلسطینیوں کی طرف سے مختلف حملوں میں 14 اسرائیلی مارے گئے تھے جس کے بعد اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 25 فسلطینی مارے جا چکے ہیں۔
رمضان کے مہینے میں مسجد الاقصیٰ اور اس کے باہر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان متعدد مرتبہ پرتشدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔