یوکرین کے پانچ ریلوے اسٹیشنوں پر روس کی بمباری

کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے مغربی اور وسطی حصوں میں پانچ ریلوے اسٹیشنوں کو روس نے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یوکرینی ریلوے کے مطابق یہ روس کی طرف سے غیر ممالک سے آنے والے فوجی ساز وسامان کی ترسیل کے سلسلے کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔

ریلوے لائن کھلی ہے تاہم ملکی ریلوے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات پر ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ان مراکز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں سے یوکرینی فورسز کو غیر ملکی ہتھیار فراہم کیے جا رہے تھے۔

اپریل کے آغاز میں کراماٹورسک میں ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی حملے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں