لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق طالبعلم بیبگار امداد بلوچ اپنے کزن کے پاس پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر سات میں آیا تھا۔ طالبعلم نے یونیورسٹی سکیورٹی کو اپنا نام بھی غلط بتا رکھا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بیبگار بلوچ نمل یونیورسٹی میںانگش لٹریچر کا طالبعلم ہے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے سی ٹی ڈی کی جانب سے طالب علم کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے طالب علم کو ہاسٹل سے گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ طالب علم یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبعلم کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
دوسری جانب یونیورسٹی ہاسٹل سے طالب علم کی گرفتاری پر ساتھی طالب علموں کی جانب سے وی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے طالب علم کی گرفتاری کی مذمت کی۔
Baloch students at PU protest against enforced disappearance of Bebagr Imdad from Lahore at 7.45 AM today #ReleaseBebagrImdad #StopHarassingBalochStudents pic.twitter.com/SoEpCfiYMG
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) April 27, 2022
واضح رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔