کابل (ڈیلی اردو) شدت پسند گروہ اسلامک اسٹیٹ نے افغان شہر مزار شریف میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ایک ہفتہ قبل دو منی بسوں پر کیے گئے ان حملوں کے نتیجے میں کم ازکم نو افراد مارے گئے تھے۔
افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کے قبضے کے بعد سے اس شورش زدہ ملک میں ایسے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جن کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش ہی قبول کر رہی ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے داعش کو شکست دے دی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ شدت پسند گروہ طالبان کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔