فلسطين: مغربی کنارے میں کشیدگی، جھڑپیں اور ہلاکتیں

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطينی علاقے آزون ميں جمعے کو رات گئے ايک نوجوان لڑکا اسرائيلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گيا۔

مغربی کنارے ميں يہ ہلاکت اسرائيلی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران ہوئی۔ قبل ازيں اسی علاقے ميں ايک يہودی آبادی کے سکيورٹی گارڈ کو بھی ہلاک کر ديا گيا تھا۔

ادھر يروشلم میں مسجد الاقصی کے قریب اسرائيلی پوليس اور فلسطينی مظاہرين کے مابين جھڑپيں جاری رہيں۔ مقامی حلال احمر کے مطابق مجموعی طور پر 42 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائيلی پوليس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرين يہوديوں کے ليے مقدس مانی جانے والی ايک ديوار پر پھتر برسا رہے تھے، جن کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں