بھارتی کشمیر: سری نگر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگرمیں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی کشمیر میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی، سیاسی پابندیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عید اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں