لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں نمازِ عید کے دوران 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی نیوٹن اسٹریٹ پر واقع مرکزی جامع مسجد مدنی میں نمازِ عید ادا کی گئی جس کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے ساتھ بیٹھے نوجوان کو پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
Latest updates on stabbing at Bradford's Madni Masjid mosque https://t.co/vFEAmnYiJx
— Telegraph & Argus (@Bradford_TandA) May 2, 2022
ویسٹ یارکشائر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملہ آور کے گھر چھاپہ مار کر خاندان کے 3 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کی دوسری چھاپہ مار کارروائی میں حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ حملے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کہ کے پیچھے اسلامو فوبیا یا انتہا پسندی نہیں۔
زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اہل خانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جب کہ اسپتال میں خون کا عطیہ دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔