ماسکو (ڈیلی اردو/تاس) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ٹیلی فون پر تقریباً دو گھنٹے بات چیت کی۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق پوٹن نے ماکروں سے کہا کہ روس نے یوکرین کو مذاکرات کے اصولی طریقہ کار کے حوالے سے خاکہ پیش کیا ہے اور ’’کییف کی عدم مطابقت اور سنجیدگی سے کام کرنے کی عدم خواہش کے باوجود‘‘ اس سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق پوٹن نے مغرب سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کا سلسلہ بند کرے۔ دونوں رہنماوں نے اس سے قبل 29 مارچ کو بات چیت کی تھی۔
ادھر مغربی ممالک روس پر تازہ پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔