روسی جرنیلوں کو قتل کرنے کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی نے یوکرین کی مدد کی، نیو یارک ٹائمز

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو روس کے بارے میں خفیہ معلومات دیں جس کے سبب 12 روسی جرنیل یوکرین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔

امریکا کی جانب سے دی گئی خفیہ معلومات میں موجودہ جنگ میں مرنے والے روسی جرنیلوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اخبار نے لکھا کہ امریکا نے یوکرین کو روسی فوجی ہیڈ کوارٹرز کی لوکیشن اور دیگر معلومات فراہم کیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق فورسز نے اگلے مورچوں پر بارہ روسی جرنیلوں کو ہلاک کیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بارہ جرنیلوں کی ہلاکت بہت بڑی تعداد ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں