جرمنی کا مالی میں فوجی تربیتی مشن ختم کرنے کا اعلان

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی نے مالی میں یورپی یونین کے تربیتی مشن میں اپنی شرکت ختم کرنے کے منصوبے کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم وزیر دفاع کرسٹینا لامبریشٹ نے کہا ہے کہ جرمن فوج کے مخصوص اہلکار اب بھی اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ کچھ شرائط کے تحت اپنا کام جاری رکھیں گے۔

فرانس نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک مسلم عسکریت پسندوں سے لڑنے کے بعد رواں برس کے شروع میں مالی سے اپنی فوجیں نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جرمن وزیر دفاع کے مطابق یہ خطرہ ہے کہ جرمنی کی طرف سے تربیت یافتہ مالی کے فوجی روسی فوجیوں کے ساتھ مل کر لڑ سکتے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں