ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بنگلہ دیشی پولیس نے کم از کم ساڑھے چار سو ایسے روہنگیا مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے، جو ساحل پر عید منا رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے روہنگیا نسل کے مسلمان مہاجرین کی تعداد کم از کم بھی 450 بنتی ہے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں لاکھوں روہنگیا مہاجرین کو اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔
Bangladesh police detained 450 Rohingya celebrating a Muslim festival on a beach, officials said on Thursday, in a further sign of growing intolerance towards the refugeeshttps://t.co/yhd3ZBQC3J
— AFP News Agency (@AFP) May 5, 2022
بنگلہ دیش میں پولیس حالیہ مہینوں میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں بلا اجازت چلائی جانے والی تقریباﹰ تین ہزار دکانیں اور چند مقامی نجی اسکول منہدم بھی کر چکی ہے۔
ملک کے ڈپٹی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق ساحل سے گرفتار کیے گئے روہنگیا باشندوں کو جلد واپس ان کے کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا۔