ماسکو (ڈیلی اردو) روسی وزارت دفاع نے گزشتہ شب توپ خانے کے حملوں میں چھ سو سے زائد یوکرینی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہتھیاروں کے 61 یونٹ اور فوجی سازوسامان بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم یوکرینی حکام کی طرف سے ابھی تک ان خبروں کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
روس کو توقع تھی کہ وہ جلد یوکرین کے اہم شہروں پر قبضہ کر لے گا لیکن اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
دوسری جانب مغربی ممالک یوکرینی افواج کو ہتھیار اور مشاورت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔