6

کورونا وبا سے دنیا بھر میں تقریباﹰ ڈیڑھ کروڑ اموات واقع ہوئی ہیں، ڈبلیو ایچ او

نیویارک (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی دو سالوں کے دوران تیرہ اعشاریہ تین ملین سے سولہ اعشاریہ چھ ملین کے درمیان اموات واقع ہوچکی ہیں۔ کووڈ انیس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی یہ تعداد ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ ہلاکتیں براہ راست کورونا وائرس سے ہوئیں یا پھر صحت کے نظام پر وائرس سے منسلک اثرات کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے یہ اعداد وشمار تمام ملکوں سے موصول شدہ ڈیٹا کی روشنی میں مرتب کیے گئے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں کل ہلاکتوں کی حتمی تعداد مسلسل اختلافات کا شکار رہی ہے۔ بعض ممالک نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اموات کا ریکارڈ جمع کرنے کے طریقہ کار پر اختلاف کیا ہے اور اس خیال کی بھی مخالفت کی ہے کہ سرکاری طور پر کووڈ اموات کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہوسکتی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں