پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اُٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آج شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔
BREAKING: North Korea launches a projectile into East Sea, South Korea and Japan say
More details will be added to this story soon:https://t.co/Zs6PEmQPcG
— NK NEWS (@nknewsorg) May 7, 2022
جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی علاقے میں واقع شپ یارڈ میں سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے فضا میں 60 کلومیٹر تک اوپر گیا اور 600 کلومیٹر کی دوری پر جا گرا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی سب میرین لانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجربہ تھا۔